تم نے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کو ایک بُت کی حیثیت دے دی ہے ۔ جسے صرف پوجا جا سکتا ہے ۔ ان کی تعلیمات سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اب تم خواہ گریہ کرو ، سر پٹخو ، چیخو ، فریاد کرو ، عشق سے دیوانے ہو جاؤ ، کچھ بھی کر لو ۔ تم علی کو فرشتہ بنا دو یا خدا مان لو ۔ اس سے تمہارے ایمان پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا ۔ کیونکہ تم علی کی معرفت سے گھبراتے ہو تاکہ اس کے کردار کو اپنی زندگیوں پر لازم کرنے کی زمہ داری سے بچ جاؤ ۔ #ڈاکٹر علی شریعتی